header

اعلان وسط المواضيع

بذریعہ کیمرہ ترجمہ کرنے والی اہم ترین ایپ




آج ہم میں کتنے ایسے لوگ ہیں جو صرف ایک ہی زبان پر اكتفا کرتے ہیں؟ کوئی نہیں! سب کے سب اضافی زبان سیکھنا چاہتے ہیں بلکہ کتنے تو ایک سے زائد زبان سیکھنے کا شوق تک رکھتے ہیں کیونکہ آج کے زمانے میں آپ فقط ایک بٹن دبا کر کسی بھی دوسرے شخص سے رابطہ قائم کرسکتے ہیں. مزید یہ کہ چاہے وہ ملکوں کے درمیان تجارتی سرگرمیاں ہوں یا کمپنیوں یا لوگوں کے درمیان کے معاملات ہوں بلکہ یہی نہیں، اس میں دنیا بھر میں سفر کرنا بھی شامل ہے. یہاں تک کہ اکثر لوگوں میں یہ زبان سیکھنے کا عمل ایک مشغلہ کی حثیت تک اختیار کرگیا ہے. پھر بعض اس میں سیکھنے کا پہلو بھی مدنظر رکھتے ہیں تو بعض اسے ایک ملک کی ثقافت کو دوسرے ملک میں متعارف کرنے کا ذریعہ بھی سمجھتے ہیں جیسے فلمیں، گانے اور بلکہ یہ کہنا چاہیے کہ اس زبان سیکھنے کے کام میں کوئی قید نہیں ہے. ہر نئی زبان ایک نئے ملک، اس کی ثقافت، افعال، کلام، جذبات کی ترجمانی کا راستہ کھول دیتی ہے. میں آپ کو یہ بھی بتاؤ کہ دیگر اور وسائل جو لوگوں کے درمیان میں معروف ہیں ان میں گفتگو اور بات چیت کے فورم بھی شامل ہیں اور اسی طرح ترجمہ کرنے والی ایپ بھی دستیاب ہیں. ترجمہ کرنے کیلئے خاص طور پر ایپ کا درست ترجمہ کرنا، آسان ہونا اور تیز کام کرنا لازمی ہے حتی کہ بعض ایپ بذریعہ کیمرہ ترجمہ کرنے کی سہولت تک دیتی ہیں اور اسی خوبی کے بارے میں ہم آج اس مقالے میں بات کریں گے



بذریعہ کیمرہ ترجمہ کرنے والی اہم ترین ایپ:

1- ایپ Google Translation :

بے شک گوگل جو انٹرنیٹ کی سب سے بڑی سرچ انجن کمپنی ہے وہ ترجمہ کرنے والی ایپ کی سہولت دینے سے کیسے پیچھے رہ سکتی ہے. یہ فوری درست ترجمہ کرنے کے اعتبار سے بہترین ایپ ہے جو ١٠٠ سے زائد عالمی زبانوں کا ترجمہ کرنے کی سہولت دیتی ہے اور کیمرے کے استعمال کے ساتھ ترجمہ کرنے والی یہ ایپ بہت مشہور ہے. لیکن سب سے پہلے آپ کو یہ ایپ اپنے موبائل میں ڈونلوڈ کرنی پڑے گی. اس کے بعد آپ نے اپنی زبان جس میں آپ لکھتے ہیں اور وہ زبان جسے آپ ترجمہ کرنا چاہتے ہیں ان دونوں کا انتخاب کرنا ہوگا. اس کے بعد کیمرے کو چالو کریں اور اس کا رخ تحریر کی جانب کریں تاکہ آپ کو اس کا ترجمہ ظاہر ہونے لگے. انٹرنیٹ کے بغیر آپ کو اس ایپ میں ٥٠ سے زائد زبانیں ميسر ہوں گی اور کسی بھی لغت کے مقابلے میں آپ کو اس میں کثرت سے الفاظ ملیں گے


2- ایپ Microsoft Translator :

یقیناً مائیکروسافٹ اور گوگل جیسی بڑی کمپنیاں آپسی مقابلے میں ہوتی ہیں. گوگل کی ترجمہ کرنے والی ایپ کے مقابلے میں مائیکروسافٹ نے بذريعہ کیمرہ والی ایسی ایپ نکالی ہے جو استعمال میں آسان بھی ہے اور بڑی تعداد میں عالمی زبانیں اپنی اندر رکھتی ہے اور اسی میں اردو زبان بھی شامل ہے. اگر اس ایپ کو استعمال کرنا ہے تو پہلے اسے اپنے موبائل میں ڈونلوڈ کرنا ہوگا اور پھر اس میں آپ کو بذريعہ کیمرہ ترجمہ کرنے کی سہولت ملے گی


3- ایپ Yandex Translate:

یہ ایپ بھی بذريعہ کیمرہ ترجمہ کرنے والی ایپ میں اہم ہے جو کیمرے کا استعمال کرتی ہے اور گوگل اور مائیکروسافٹ جیسی دونوں کمپنیوں کے مقابلے میں ہے. ویسے یہ ایپ روسی سرچ انجن Yandex کے تابع ہے. اپنے آسان استعمال، اردو سمیت دیگر زبانوں کا بڑا مجموعہ ہونے کے سبب اس نے اپنے لئے کافی تعداد میں صارفین کو یکجا کیا ہے. اس ایپ سے مستفید ہونے کیلئے اسے ڈونلوڈ اور انسٹال کرکے اس ایپ کو فون کے کیمرے تک رسائی کی اجازت دینی ہوتی ہے


4- ایپ Word lens Translate:

کیمرے کے ساتھ ترجمہ کرنے والی یہ بھی ایک اہم ایپ ہے حتی کہ گوگل جیسی کمپنی نے اسے خریدا تھا. یہ دنیا کی ان پہلی ایپ میں سے تھی جس نے یہ تکنیک پیش کی تھی، یہ ایپ راستوں میں موجود بورڈ اور اشتہاراتی تحریروں کو پڑھنے میں اپنی ایک ممتاز خصوصیت رکھتی ہے. اس کا پیش کردہ ترجمہ درست ہوتا ہے، طریقہ استعمال آسان ہے، عالمی زبانوں کا ایک بڑا مجموعہ اس میں موجود ہے اور اردو زبان بھی اس ایپ کا حصہ ہے. یہ ایپ خاص راستوں میں موجود بورڈ اور اشتہاراتی تحریروں کو پڑھنے میں مدد دیتی ہے کیونکہ مسافرین کسی نئی زبان کو سیکھنے کے بجاۓ ایسی ایپ کو استعمال کرنے کو ترجیح دیتے ہیں.


5- بائدو ایپ سے ترجمہ:

مشکل زبانوں والی یہ ایپ بھی ہماری فہرست میں شامل ہے جو 186 ممالک کی 16 زبانوں میں ترجمہ دیتی ہے. 5 ملین معتمد لغات کے ساتھ کورین، انگریزی، جاپانی، چینی، تھائی اور پرتگالی زبان میں دقت کو ملحوظ رکھتے ہوئے یہ ایپ ترجمہ کرتی ہے اور جبکہ یہ مذکورہ زبانیں مشکل سمجھی جاتی ہیں جن کا ترجمہ کرتے ہوئے دوسری ایپ غلطیاں کرجاتی ہیں. اس میں ترجمہ بغیر انٹرنیٹ کے فوری کیا جاتا ہے اور اسی طرح تصویروں اور بات چیت کا ترجمہ بھی ہوجاتا ہے: Baidu Translate سے آپ حقیقی طور پر آزادانہ اجنبی لوگوں کے ساتھ بات چیت کرسکتے ہیں. یہ ایپ چینی، انگریزی، جاپانی اور کورین زبان کیلئے بذريعہ آواز ترجمہ کی سہولت بھی دیتی ہے.
Baidu Translate میں مسافروں کیلئے مفید تعبیرات شامل ہوتی ہیں اور مزید اضافہ بھی ہوجاتا ہے: مثلاً جیسے کوئی جاپان، کوریا اور امریکہ سفر کرنے جاتا ہے


6- ويغو ایپ کے ذریعے ترجمہ | ایپل iOS | گوگل اینڈرائڈ:

یہ ایپ ایک ایسی کمپنی کی ہے جو تحریروں کا ترجمہ کرنے میں ایک ممتاز اہمیت رکھتی ہے جیسے تصویروں میں موجود تحریریں یا چھپی ہوئی تحریریں.
لیکن اگر آپ کوریا، چین یا جاپان جانا چاہتے ہیں تو آپ کو صحیح ترجمے کے حصول میں بڑی دقت آئے گی اور سیکھنے کی تو بات ہی چھوڑ دیں. تو اس کیلئے سب سے بہترین حل ويغو ہے جو اینڈرائڈ پر آگیا ہے. اب فون کے کیمرے کا استعمال کرتے ہوئے چھپی ہوئی عبارتوں کا فوری ترجمہ انگریزی میں حاصل کریں. اب ڈیٹا بیس سے جڑنے کی ضرورت نہیں. مثلا مقامی لوگوں میں یا جہاں کہیں بھی جائیں یہ ایپ آپ کو چھپی ہوئی تحریریں اور کھانے کے مینو ترجمہ کرکے دے گی اور راستے کے اشارتی تحریریں بھی پڑھ کے دی گی تاکہ جو لوگ ابھی زبان میں پکے نہیں ہوئے ہیں وہ بھی سمجھ لیں.


7_ کیمرے کے ذریعے ترجمہ کرنے والی ایپ : Dict Box

اگر آپ کو ایک آسان، تیز، بآواز اور کیمرے کے ذریعے سے ترجمہ کرنے والی ایپ کی تلاش ہے تو اس سے اچھی بات اور کیا ہوگی کہ یہ ایپ آپ کو Dict Box – Universal Offline Dictionary جیسی سہولت دیتی ہے. آپ نے یہ ایپ ڈونلوڈ کرنی ہے اور غلطیوں کی تصحیح کیلئے "الفاظوں کی تصحیح" کا آپشن کا انتخاب کرنا ہے جس سے آپ کو فلیش کارڈ کے ذریعے سے الفاظوں کی مراجعت کرنے اور ترجمہ شدہ الفاظ کی احتیاطی نقل بنانے کی سہولت ملتی ہے


ہر ایپ کو اس کا حق دیتے ہوئے ہم اس نئی ایپ کو بلکل نہیں بھولیں گے جو کافی زبانوں کا ترجمہ کئی طرح سے کرتی ہے، کیمرے کے ذریعے سے، تحریر اور آواز کے ساتھ بھی. یہ ایپ گوگل اسٹور سے لاکھوں کی تعداد میں ڈونلوڈ کی جاچکی ہے اور موبائل میں انسٹال کرنے کے بعد یہ زیادہ جگہ بھی نہیں لیتی ہے.
میں تو کہوں گا کہ آپ اسے نیچے دیے گئے لنک سے ڈونلوڈ ضرور کریں


تو یہ سب بذريعہ تصاویر ترجمہ کرنے والی بہترین ایپ تھیں لیکن یہ یاد رہے کہ ان میں سے ہر ایپ اپنی اپنی خصوصیت رکھتی ہے. بعض اوقات ایسا بھی ہوتا ہے کہ آپ کو 100% صحیح ترجمہ نہیں مل رہا ہوتا ہے یا کبھی کبھی لوگوں کو جن زبانوں کی ضرورت ہوتی ہے وہ ان کو اس خاص ایپ میں میسر نہیں ہورہی ہوتی ہیں.
لیکن مجموعی طور پر آپ کو بات کی سمجھ آجاتی ہیں تو اسی لئے ان ایپ کو استعمال کرنے میں تردد نہ کیجئے گا


إرسال تعليق

0 تعليقات