اگر ہم نے کوئی نئی زبان سیکھنے کا ارادہ کرلیا ہے تو اس کے تعلق سے درپیش مسائل سے بھی ہم کو آگاہی لینا ضروری ہے.
عملی طور پر جو اس مسئلے کا حل سامنے آتا ہے وہ یہ کہ یا تو زبان سیکھنے کے واسطے کسی تعلیمی ادارے میں داخلہ لے لیا جاۓ جوکہ کافی وقت طلب کام ہے یعنی تقریباً ١ سال سے لے کر ٣ سال تک کا عرصہ اس میں لگ سکتا ہے جس کا انحصار اس بات پر بھی ہے کہ آپ کس ملک میں رہائش پذیر یا زیر تعلیم ہیں.
اسی غرض سے ہم نے سب کیلئے حل نکالا ہے اور خاص طور پر ان کیلئے جو ابتدائی مراحل میں سیکھ رہے ہیں. وہ حل ایک ترجمہ کرنے والی حیران کن ایپ ہے جو آپ کو سہولت کے ساتھ ہر زبان کا ترجمہ کرنے میں مدد دیتی ہے. اس ایپ پر کثیر تعداد میں لوگ بھروسہ کرتے ہیں جو روز بروز اس کا استعمال کرتے ہیں چاہے وہ ملازمت پیشہ افراد ہوں یا زیر تعلیم یا پھر روز مرہ چلتے پھرتے اس کا عملی استعمال کرنے والے ہی کیوں نہ ہوں. ہم نے ایسے لوگوں کو بھی خاطر میں رکھا جو اجنبی ممالک میں رہائش پذیر ہوتے ہیں، ان کیلئے ہم نے فوری ترجمہ کرنے والی ایپ پر کام کیا ہے جو زبردست ترجمہ کرنے والی ایک ایپ ہے اور اپنے اردگرد میں موجود معلومات کا ترجمہ کرنی کی اہل ہے. یہ ایپ ہاتھوں لکھی اور تصویر میں موجود دونوں طرح کی تحریروں کا فوری ترجمہ ہماری منتخب کردہ زبان میں کردیتی ہے.
صرف یہی سب نہیں بلکہ یہ ایپ بذريعہ آواز بھی ترجمہ کرتی ہے اور اس کیلئے فقط آواز کا بٹن دبانا ہوتا ہے اور ایپ آپ کی آواز کو سن کر بغیر کسی مشکل کے فوری ترجمہ آپ کو مہیا کردیتی ہے.
اس ایپ کی بعض معلومات آپ کو بتانے کے بعد ہم اس کی کچھ خصوصیات یہاں ضرور تحریر کرنا چاہیں گے:
ایپ استعمال کرنے میں آسان اور سہولت والی ہے
یہ آپ کو لکھ کر کسی بھی زبان میں ترجمہ کرنے میں مدد دے گی
بذريعہ کیمرہ صرف ایک بٹن دبا کر یہ سڑک پر موجود بورڈ یا اشیا پر موجود تحریروں کا ترجمہ کردیتی ہے
یہ ایپ بذريعہ آواز بھی ترجمہ کرتی ہے
یہ موبائل میں زیادہ جگہ بلکل نہیں گھیرے گی بلکہ ایپ کا سائز بڑا ہی کم ہے اور تقریباً یہ ایپ ہر فون پہ ہی کام کرتی ہے
اندھیرے میں استعمال کرنے کیلئے اس میں الگ موڈ بھی ہوتا ہے
اس ایپ کی اور بھی کئی ساری خصوصیات ہیں جس کا پتا آپ کو اسے اینڈرائڈ میں استعمال کرتے ہوۓ معلوم ہوتا ہی رہے گا اور خاص طور پر آئی فون استعمال کرنے والوں کیلئے ہم مستقبل میں آنے والی ایک ایپ پر کام کررہے ہیں.
تو یہاں پر ہمارا مقالہ مکمل ہوا اور اگلے مقالے میں نئے موضوع اور نئی معلومات کے ساتھ پھر ملاقات ہوگی.
اگر آپ کے کچھ سوالات ہوں تو بلا جھجک ہمارے فیس بک کے پیج کے ذريعے سے ہمیں پیغام بھیجیں. ہمیں آپ کے سوالات کے جوابات دے کر خوشی ہوگا.
0 تعليقات