header

اعلان وسط المواضيع

بلاشک خوبیوں کا حامل پہلا ترجمہ کرنے والا پروگرام







جب کبھی بھی آپ گوگل لفظ سنتے ہیں تو آپ سوچتے ہوں گے کہ اس سے مراد سرچ انجن ہے یا کہ Android کی ایپ کا مجموعہ مراد ہے .
یہ بات تو ہم سب ہی جانتے ہیں کہ گوگل سرچ انجنوں میں سب سے بہترین ہے اور یہ بات بھی کوئی ایسے ہی نہیں ہے بلکہ عالمی طور پر اس کے پہلے نمبر پر ہونے کی بڑی خاص وجوہات ہیں جیسے ان کے سرچ انجن کا نظام جو کہ خود اپنی مضبوط بنیادیں رکھتا ہے. ہمیں یہ بھی معلوم ہے کہ یہ گوگل ہی ہے جس نے اینڈرائڈ بھی بنایا ہے اور اینڈرائڈ صرف ایک آپریٹنگ سسٹم ہی نہیں ہے بلکہ اس کے ذریعے سے آپ معیاری اور بہترین ایپ کو استعمال کرپاتے ہیں جیسے گوگل لینس
آئیے ہم آپ کو گوگل لینس کے تعلق سے کچھ معلومات مہیا کریں.

یہ گوگل لینس کیا ایپ ہے؟
یہ تصویروں کو جانچنے کا ایک ایسا تکنیکی نظام ہے جسے Google استعمال کرتے ہوئے دنیا بھر سے معلومات یکجا کرکے لاتا ہے. یہ ایپ ٤ اکتوبر ٢٠١٧ کو منظر عام پر آئی تھی. پھر اس کو android کیمرے کے ساتھ ابھی قریب ہی میں منسلک بھی کردیا گیا ہے تو گوگل لینس اور گوگل Assistant ساتھ کام کرتے ہوئے آپ کیلئے بذريعہ کیمرے کے چیزوں کو ڈھونڈنے میں مدد کرتا ہے. یہ بات نوٹ رہے کہ گوگل لینس ہر اس جگہ کام کرسکے گا جہاں جدید گوگل Photos ہوگا.


 

 حالیہ طور پر اگر آپ کے فون کی زبان انگریزی ہے تو Google Lens ایپ کا استعمال کیا جاسکتا ہے اور ماضی میں یہ ایپ گوگل Pixel تک ہی محدود تھی لیکن پھر اس کے بعد گوگل نے اور بھی ڈیوائس متعارف کروائیں جو اینڈرائڈ اور iOS کے ساتھ کام کرتی تھیں. اس طرح صارفین کیلئے گوگل Photos ایپ کے ذريعے سے ان خوبیوں کا استعمال بہت آسان ہوگیا تھا اور ساتھ ساتھ Google Lens کے نام سے اینڈرائڈ کی ایک الگ سے ایپ بھی ہے.

"گوگل لینس " کے کام کرنے کا طریقہ 


گوگل لینس  آپ کی تصویروں میں موجود چیزوں کا موازنہ دوسری چیزوں سے کرتا ہے اور پھر ان سے مشابہت رکھنے والی دوسری تصویریں کو انٹرنیٹ سے نکال لاتا ہے. گوگل لینس ان ویب سائٹوں سے جہاں سے وہ تصویریں اٹھاتا ہے دیگر اختیارات کا استعمال بھی کرتا ہے جیسے الفاظ، زبان، ڈیٹا، میٹا ڈیٹا وغیرہ. پھر جب گوگل لینس تصویروں کو دکھاتا ہے تو مشابہت کے اعتبار سے محتمل نتائج لاتا ہے. 

بعض اوقات نتیجے میں صرف ایک تصویر بھی آسکتی ہے. فرض کریں کہ Google کیمرہ کسی کتے کی طرف رخ کیے ہوئے ہے تو یہ، یہ بھی اندازہ کرتا ہے کہ یہ ٩٥% جرمن شیفرڈ ہوسکتا ہے یا پھر ٥% امکان کورگی نسل کا بھی ہوسکتا ہے. لیکن ایسے میں امکان جرمن شیفرڈ کا زیادہ ہوجاتا ہے اور وہ اس کی مشابہت کی وجہ سے ہوتا ہے. دوسری صورت میں جب کہ گوگل لینس کو یقین ہوتا ہے کہ وہ تصویر کے عناصر کی صحیح پہچان رکھتا ہے تو پھر وہ نتائج اسی طرح سے دیتا ہے.

 مثال کے طور پر اگر کہ تصویر میں کوئی پروڈکٹ موجود ہے (جیسے جینز یا جوتے وغیرہ) تو گوگل لینس نتائج میں اس پروڈکٹ کی مزید معلومات یا گوگل Shopping کے نتائج بھی فراہم کردیتا ہے. ان نتائج میں کسی پروڈکٹ کے تعلق سے صارف کا رجحان بھی شامل ہوسکتا ہے. اگر گوگل لینس بارکوڈ یا تصویر میں موجود تحریر (جیسے کسی پروڈکٹ یا کتاب کا نام) کو دیکھتا ہے تو گوگل کے سرچ نتائج بھی لے آتا ہے.


گوگل لینس  ایپ اپنی کئی خوبیوں کی بدولت مشہور ہے اور اس کے ذريعے سے بڑی تعداد میں طالب علموں اور محققين کو مدد ملتی ہے. ابھی کی گوگل کی یہ ایک بہت ہی زبردست ایپ ہے اور یہ اینڈرائڈ اور آئى فون پر موجود ہے اور نیچے ہم تفصیل کے ساتھ اس کی خوبیوں کا ذکر کریں گے.

گوگل لینس  کی کیا خصوصیات ہیں:
١- پروڈکٹ کے نام اور معلومات کے حوالے سے:
کبھی کبھار ایسا بھی ہوتا ہے کہ ہمیں کسی پروڈکٹ کو ڈھونڈنا ہوتا ہے لیکن ہم اس کا نام یا اس کے تعلق سے ضروری تفصیلات بھول جاتے ہیں جیسے کپڑے، ساز و سامان، الیکٹرانک آلات وغیرہ وغیرہ تو ایسے میں ہمارے پاس گوگل لینس کی سہولت موجود ہے جو اس کام کو چند لمحات میں آسانی سے کردیتا ہے

اول: گوگل لینس ایپ کو کھولیں اور پھر شاپنگ پر کلک کریں
دوم: پروڈکٹ کے بارکوڈ کی تصویر لیں اور اگر آپ کے موبائل میں پروڈکٹ کی تصویر ہے تو آپ وہ بھی چن سکتے ہیں اور پھر ایک بٹن کے دبانے پر آپ کو کافی شافی معلومات مل جاۓ گی.

٢- گوگل لینس میں ترجمہ:
اور شاید یہ نقطہ زیادہ اہمیت کا حامل ہے کہ اگر آپ کے پاس کوئی تصویر، موبائل کی فوٹو، چھوٹی یا بڑی جو بھی ہو یا اگر تو آپ کسی ملک میں مسافر ہیں اور وہاں کی زبان آپ کیلئے اجنبی ہے تو ایسے میں آپ کیلئے آسانی یہ ہے کہ آپ نے بس یہ ایپ کھولنی ہے اور تصویر پر موجود تحریر کا ترجمہ لینا ہے یا اس ایپ کی دوسری خوبی یہ بھی ہے کہ یہ خود زبان کو جانچتی ہے اور بتاتی ہے کہ یہ کون سی زبان ہے اور خود ہی وہ ساری تحریر آپ کیلئے گوگل سے ترجمہ کرلاتی ہے بس ایک کلک کی بات ہے.

٣- تاریخی جگہیں اور سیاحت:
حقیقت میں یہ ایک ایسی خوبی ہے کہ جو کوئی بھی دنیا بھر میں موجود کسی جگہ کے بارے میں تفصیلات جاننا چاہتا ہے تو پھر وہ گوگل لینس کا استعمال کرے.

٤- تصویر میں موجود تحریر کو پڑھنا:
گوگل لینس کی تصویر میں تحریر جانچنے کی صلاحیت کو استعمال میں لانے کیلئے آپ نے ایپ کو صرف تصویر لے کردینی ہوتی ہے اور پھر ایپ خود آپ کیلئے متعلقہ تفصیلات دے دیتی ہے یا اگر آپ مزید اسے گوگل پر سرچ کرنا چاہیں تو یہ بھی کرسکتے ہیں.

٥- من پسند کھانا:
یہ ایپ آپ کو کسی بھی کھانے کے تعلق سے جو آپ کسی بھی ریسٹورنٹ میں کھانا چاہتے ہیں تفصیلات فراہم کرتی ہے جس کیلئے آپ نے کھانے کی تصویر لینی ہوتی ہے اور متعلقہ تفصیلات سب آپ کے سامنے آجاتی ہیں.

٦- ہوم ورک اور ریاضی کے سوالات کے حل
٧- بارکوڈ پڑھنا
گوگل لینس آپ کو یہ سہولت بھی دیتا ہے جبکہ دوسری ایپ آپ کے فون یا ڈیٹا کو خطرے میں ڈال سکتی ہیں. جدید دور میں انٹرنیٹ پر کئی ایک الیکٹرانک اور پیسوں کے لین دین کی خدمات موجود ہیں اور ان کے کیلئے ہی بارکوڈ کا استعمال کیا جاتا ہے.

اور یاد رہے کہ ایسی کئی ملتی جلتی ایپ ہیں جو گوگل کا ترجمہ استعمال کرتی ہیں چاہے وہ ترجمہ بذريعہ کیمرہ، آواز یا تحریر کے ہو، آپ کیلئے ترجمہ کرتی ہیں جیسے prof languages translate اور اس کے علاوہ بھی اور ایپ ہیں جو ہم دوسرے مقالات میں پیش کریں گے.

فوری ترجمہ بذريعہ تصویر

گوگل لینس ایپ



اپنے دوستوں کے ساتھ اس مقالے کو شیئر کرنا نہ بھولیے گا.
آپ کے جو سوالات ہو تو بلاتردد ہمیں پیج پر بتائیں، ہم آپ سے رابطہ کرنے اور جوابات دینے میں خوشی محسوس کریں گے. 


إرسال تعليق

0 تعليقات